اسلام آباد(عکس آن لائن ) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب ادارہ نیب والے خود اسے ختم کر رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں چیرمین نیب کو پارلیمنٹ نہ بلاو، ایسا لگتا یہ لوگ انڈر پریشر ہیں، اگر یہ دوبارہ چیئرمین نیب بنے تو اور تباہی ہو گی، حکومت اور اپوزیشن کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر سوچا نہ گیا تو معیشت اور تباہ ہو جائے گی۔ نیب کے غلط ریفرنسز پر ان سے سوا لات کئے جائیں گے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ جج صاحب کا شکریہ ادا کیا آج فرد جرم عائد ہوئی۔احتساب عدالت ایک نجی ٹرانزکشن کو سن رہی ہے۔چیئرمین نیب کو ہم جہاں کٹہرے میں بطور گواہ لائیں گے۔چیئرمین نیب نے جعلی ریفرنس پر دستخط کیے۔چیئرمین نیب نے فوج سمیت تمام اداروں کو تباہ کیا، انہوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی ہے۔ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ اور عدالتوں میں بلائیں گے۔