ناصر حسین شاہ

نہ سیاست بدلی ہے اور نہ سیاست دان‘ ناصر حسین شاہ

کراچی (نمائندہ عکس)صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہے پاکستان میں نہ ہی سیاست بدلی ہے اور نہ ہی سیاست دان بدلے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں پر تنقید کرنے والوں کے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سطحی لوگوں کے اقتدار میں آجانے کے باعث اخلاقیات کا معیار گرگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے پی ٹی آءوالے بس وہمات پر ہی گزارا کررہے ہیں جس پر ردعمل بھی دیتے ہیں اور بعد میں مکر جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذہب کو سیاست سے دور رکھناچاہیے کیونکہ سیاست ہر حال میں جیتنے کا نام ہے اور مذہب کی اپنی حدیں ہوتی ہیں جنھیں پارنہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے لیکن آپ کا سونامی تو تھا ہی یہ کہ اقتدار کی خاطر قوم کو تباہ کردو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں