وزیرداخلہ شیخ رشید

نہیں پتہ پرسوں سیاست میں ہونا ہے یا کہاں ، فوری الیکشن ضروری،شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نہیں پتہ پرسوں سیاست میں ہونا ہے یا کہاں ہونا ہے، چور عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں، ، میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، جو نسلی اصلی ہوتا ہے وہ امتحان کے وقت کھڑا ہوتا ہے ، پیر کو میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونا چاہتا تھا، ریٹائرڈ اس لیے نہیں ہو رہا لوگ کہیں گے عمران خان کو اکیلا نہ چھوڑ دوں،عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست بھی ہوجائے تو وہ انکا مقابلہ کریں گے، ایسے ایسے لوگوں کے نخرے اٹھائے ہیں جن سے میں سلام نہیں لینا چاہتا، نئے انتخابات کی اس لئے ضرورت ہے تاکہ لوگ دیانت داروں کو منتخب کریں، ملکی ذمہ داروں کو انتخابات کا فیصلہ جلد کرنا چاہیے ، میڈیکل یونیورسٹی بناتے وقت میرے 2 ساتھی شہید ہوگئے۔

جمعہ کو وقار النساءکالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج دنیا میں تعلیم کے میدان میں خواتین کی تعلیم کا کوئی مقابلہ نہیں میں آئندہ سیاست میں ہونگا کہ نہیں میری وزارت میں 264نوکریاں غریب بچیوں کو میرٹ پر ملے گی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی بیٹیاں فخر سے اپنا سر اٹھا کر چل سکتی ہے ہم نے قبضہ مافیا سے کالج کی زمین واگزار کرائی،راولپنڈی میں رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا پاکستان کی سیاست میں (آج) ہفتہ کا دن بہت اہم ہے ملک کی دولت لوٹ کر جانے والے آج وزیراعظم کے خلاف کھڑے ہیں جبکہ میں وزیراعظم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ راولپنڈی کا شہر غداروں کو پسند نہیں کرتا مہنگائی کے باوجود عوام عمران خان کو پسند کرتے ہیں ،میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونا چاہتا تھا لیکن میں وزیراعظم کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا جن قوموں کی مائیں اور بیٹیاں پڑی لکھی ہوں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔انہوں نے کہا کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث وقارالنساءکالج کو یونیورسٹی بننے میں تاخیر ہوئی 9ارب روپے کی لاگت سے راولپنڈی میں ماںبچہ ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے ،

وزیراعظم عمران خان کسی صورت شکست قبول نہیں کریں گے ،پچھلا ریکارڈ دیکھا جائے تو پشاور یونیورسٹی اورراولپنڈی یونیورسٹی کی زمین لینے کا کریڈیٹ لیتا ہوں ،بطور وزیر داخلہ میں نے اس کی قیمت ادا کی ہے ، جبکہ لاہور یونیورسٹی بنانے کیلئے ہر ایک وزیر کی منت سماجت کی ،کیونکہ یہاں ایساقا نون ہے کہ ان کے نخرے اٹھانے پڑتے ہیں ۔ان کے نخروں کی وجہ سے میں ان سے سلام کرنا اور ان کی شکلیں بھی دیکھنا نہیں چاہتا ،اللہ مجھے اس کا اجر دیگا ،بڑا انسان وہی ہے جس کا ظرف بڑا ہے ،اور تیس سال کے لئے اپنے علاقے کے مستقبل کیلئے سوچتا ہے ۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ چاہے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے عمران خان کبھی بھی ان مافیاز سے شکست نہیں کھائے گا اگر عمران خان نے چوک چوراہے پر سیاست کی تو پاکستان کا بچہ بچہ عمران خان کیساتھ کھڑا ہوگا ، میں پاکستان کی ذمہ داران سے کہنا چاہتا ہوں کہ الیکشن رمضان کے بعد نا سہی تو پھر حج کے بعد کرائیں ملک میں فوری طور پر شفاف انتخابات کا فیصلہ ہونا چاہیے تاکہ قوم ایسی گیڈروں کا انتخاب نہ کرے وزیراعظم عمران خان کو کہنا چاہتا ہوں کہ ڈرنا نہیں ان چوروں کے خلاف لڑنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں