نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی(عکس آن لائن)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پیپلزپارٹی کے وفد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وفد نے چیف سیکریٹری، آئی سندھ سمیت دیگرتقرری وتبادلوں پراعتراض اٹھائے تھے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے رہنمائوں کی نگران وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ ہم پر دبائو تھاکہ3سال مدت پوری ہونے سے پہلے آئی جی سندھ کوتبدیل نہ کریں۔وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ وفاق نے بغیرمشورے کے آئی جی سندھ کو تبدیل کردیا اور انہیں 3 سال مدت پوری کرنے نہیں دی گئی۔پی پی وفد نے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ وفاق میں سندھ کے افسران کو ہٹایا یا سائیڈ لائن کردیا گیا ہے۔ وفاق میں41 وزارتوں میں صرف 4 سیکرٹریز کا تعلق سندھ سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 22 گریڈ کے 7افسران پوسٹنگ سے محروم ہیں، چیف سیکرٹری سندھ بھی دوسرے صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ وفد نے سندھ میں ترقیاتی فنڈز فریز کرنے، بڑے پیمانے پر ٹرانسفر پوسٹنگ پراعتراض کیا، پی پی وفد نے آئی جی سندھ کے بعد چیف سیکرٹری سندھ کی تقرری پربھی اعتراض کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں