مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ منگل کو نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا۔

سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور اور دیگر حکام نے نگران وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی کو وزارت پارلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سونپاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں