لاہور (عکس آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشددکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی کے آر پی او اور کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلی محسن نقوی نے کمسن بچی پر تشدد کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیا اور ہدایت کی ہے کہ کمسن بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کوجلد قانون کی گرفت لایا جائے۔
وزیراعلی محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیںفراہم کی جائیںاورانتظامیہ اپنی نگرانی میں بچی کو بہترین طبی سہولتوں کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔