نواب لشکری رئیسانی

نوٹس تاخیر سے ملا ، ابھی تو وکیل نہیں کیا ، میرے اور قاسم سوری کے انتخابی نتائج میں پانچ ہزار کا فرق تھا، نواب لشکری رئیسانی

بلوچستان عوامی پارٹی(عکس آن لائن) کے انتخابی امیدوار نواب لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ نوٹس تاخیر سے ملا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ابھی تو وکیل بھی نہیں کیا ہے، میرے اور قاسم سوری کے انتخابی نتائج میں پانچ ہزار کا فرق تھا۔ پیر کو سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب لشکری رئیسانی نے ایک سوال پر کہا کہ آج سپریم کورٹ میں کیا ہوتا ہے؟ یہ دیکھ کر ہی اس کی ضرورت کے مطابق وکیل کرنے کا فیصلہ کروں گا۔نواب لشکر رئیسانی نے کہا کہ نادرا قومی ادارہ ہے۔

ان کا موقف تھا کہ اس کی پیش کردہ رپورٹ پر الیکشن ٹریبونل نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا کہا ہے۔نواب لشکری رئیسانی نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ان کے اور قاسم سوری کے انتخابی نتائج میں پانچ ہزار کا فرق تھا۔ یاد رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے- 265 کوئٹہ ٹو سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا تھا۔سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔ان کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل نعیم بخاری ایڈوکیٹ نے دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں