آصف زرداری

نومنتخب صدر کی حلف برداری آج شام ہوگی

اسلام آباد(عکس آن لائن )نومنتخب صدر پاکستان آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری آج شام چار بجے ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نومنتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف زرداری بھاری اکثریت سے ملک کے چودہویں صدر منتخب ہوئے۔

آصف زرداری نے 411 اور اپوزیشن امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کیےتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں