لاہور(عکس آن لائن)دسمبر کیلئے ایل این جی مہنگی کر دی گئی،اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سوی سدرن گیس کمپنی کیلئے آرایل این جی کی قیمتوں میں 10.11فیصد اضافہ کردیا گیا،نومبر کی نسبت دسمبرمیں ایل این جی کی قیمت میں 10فیصد اضافہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبرکی نسبت دسمبرمیں ڈسٹری بیوشن قیمت 14.03ڈالر سے بڑھا کر15.45ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔
نومبرکی نسبت دسمبر میں سوئی ناردن کیلئے آر ایل این جی کی ڈسٹری بیوشن قیمت میں 9.44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،ایس این جی پی ایل کیلئے آرایل این جی کی قیمت 13.49ڈالرسے بڑھا کر 14.81 فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی۔