نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) گندم فصل کی باقیات کو آگ لگا کر تلف کرنا مہنگا پڑ گیا پڑوسیوں کی 20 ایکڑ گندم کی تیار فصل اور 30 ایکڑ سے زائد رقبہ پر ناڑ جل کر خاکستر ہو گیا 25 لاکھ سے زائد کے نقصان کا اندیشہ
تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں بڈھا گورائیہ میں زمیندار نے گندم کی باقیات کو تلف کرنے کے لئے آگ لگائی جو بے قابو ہو گئی اور اورنگزیب نامی زمیندار کی گندم کی تیار فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم بروقت پہنچی اور آگ کی شدت کے پیش نظر گوجرانوالہ سے مزید دو فائر وہیکلز گاڑیاں طلب کی تینوں فائر وہیکل گاڑیوں نے ایک گھنٹہ کے آپریشن کے دوران اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے آگ پہ قابو پا لیا مگر اس وقت تک زمیندار اورنگزیب کی بیس ایکڑ گندم کی تیار فصل اور شاہد، صادق، اشرف وغیرہ کی پچاس ایکڑ رقبہ پر مشتمل ناڑ جل چکا تھا نقصان کا اندازہ 25 لاکھ سے زائد کا لگایا گیا ہے۔