نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) مسلم لیگی راہنماءحاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے نوشہرہ مرغ چنے ہوٹل پر لاہوری بونگ پائے کی ڈش کا افتتاح کیا ان کی آمد پر آتش بازی گھوڑوں کا ڈانس اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اچھی صحت کے لئے غذائی اجزا سے بھرپور خوراک انتہائی ضروری ہے جس میں سب سے اہم ناشتہ ہے
کیونکہ باقاعدگی سے ناشتہ کرنے والے موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے اور ایسے لوگوں کو ذیابیطس اور دل کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے نوشہرہ مرغ چنے کے مالکان محمد نعیم ایمان علی اور رحمان علی نے بتایا کہ ہم عرصہ 17 سال سے یہاں چنے چاول کوفتے انڈہ حلیم تیار کر رہے ہیں جنہیں علاقہ بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اب ہم نے نئی ڈش لاہوری بونگ پائے شروع کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہوٹل میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کھانوں میں معیاری اشیاءاصلی اور خالص مسالوں کا استعمال کیا جاتا ہے اس موقع پر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پانچ سو سے زائد افراد کو مفت کھانا کھلایا گیا۔