نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) سال نو کی خوشی کے نام پر ہلڑ بازی اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں
ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج نیو ایئر نائٹ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرنے سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے ہوائی فائرنگ و آتش بازی کرنے اور کھلے عام ہر قسم کا اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی کے علاوہ ڈیک اور ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے اونچی آواز میں گانے بجانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے سڑکوں شاہراہوں تفریحی مقامات اور عوامی جگہوں پر پولیس کے دستے تعینات ہونگے سادہ کپڑوں میں پولیس کے جوان گشت کریں گے۔