نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) ایگل فٹ بال کلب مٹوبھائیکے کے زیر انتظام تحصیل چیمپیئن فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر سے چھ ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ شاہین فٹ بال کلب نوشہرہ ورکاں اور بدورتہ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو سخت مقابلے کے بعد بدورتہ فٹ بال کلب نے تین صفر سے جیت لیا ونر ٹیم کے کپتان قیصر مہر اور رنر اپ ٹیم کے کپتان عرفان نے مہمان خصوصی راو سجاد اور رانا اسد آفتاب سے ٹرافیاں وصول کیں فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر تحصیل بھر کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ونر بدورتہ فٹ بال کلب اور رنر اپ شاہین فٹ کلب نوشہرہ ورکاں ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
