فائرنگ

نوشہرہ، مکان کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نوشہرہ کینٹ(عکس آن لائن)نوشہرہ خون سفید ہوگیا۔مکان کے تنازعہ پر سگے بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو موت کے گھاٹ
اتاردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل پایاں میں نا خوشگوار واقعہ پیش آیا وراثتی مکان میں حصہ داری کے مسلہ پر زبانی تکرار پر حساس ادارے سے تعلق رکھنے والے چھوٹے بھائی کفایت اللہ ولد ساکن اللہ سکنہ آضاخیل پایان چھٹی پر گاوں آیا تھا بڑے بھائی شبیر اللہ کے ساتھ تکرار کے بعد مشتعل ہوکر پستول نکلی اور بڑے بھائی شبیر اللہ پر پستول سے فائرنگ کردی فرار ہونے لگا تو اپنی ہی پستول کی گولی سے خود ہی زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جان بحق شخص اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردیا ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں مقتول بشیر اللہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔زخمی کفایت اللہ کو سی ایم ایچ نوشہرہ کینٹ منتقل کردیا گیا۔تھانہ آضاخیل میں مقتول کی زوجہ حامدہ ناز کی مدعیت میں دیور کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کفایت اللہ کو سی ایم ایچ نوشہرہ کینٹ میں باقاعدہ گرفتارکرلیاگیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں