اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‘نورا لیگ’ میدان سے بھاگ چکی ہے، ‘ترچھی ٹوپی، ذائقے دو’ نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں۔ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے۔ ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔ کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔