چیئر مین ایچ ای سی

نوجوانوں کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ کے لیے منصوبے بنا رہے ہیں، چیئر مین ایچ ای سی

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کہاہے کہ نوجوانوں کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ کے لیے منصوبے بنا رہے ہیں، پاکستان میں انجینئرز کیلئے انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کیلئے کاوشیں جاری ہیں، انجینئرنگ انڈسٹری کو بھی اپنے انجینئرز اعتماد پر اعتماد کرنا ہو گا۔اسلام آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے مابین کوارڈینیشن بہتر کرنے کے حوالے سے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔مہمان خصوصی چیئرمین ایچ ای سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیوں میں طلبہ کیلئے پریکٹیکل اور سکلز ڈویلپمنٹ کے لیے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ انجینئرنگ کونسل بہتریں کام کر رہی ہے تاہم کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق چلنا نا گریز ہے،بم بنا لینے اور دھماکوں سے پیٹ بھرتا تو بھیک مانگنے کی ضرورت نہ پڑتی ۔چیئرمین انجینئرنگ کونسل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں اب انڈسٹری اور جامعات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انجینئرز ہی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں،پاکستان انجینئرنگ کونسل اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔کانفرنس میں ملک کی ستر سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز سمیت انجینئرنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں