نعیم الحق

نواز شریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی، نعیم الحق

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا شروع سے موقف رہا ہے کہ نوازشریف باہر جاکر علاج کرانا چاہیے ، نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا حکومت کو غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت کا شروع سے موقف رہا ہے کہ نوازشریف باہر جاکر علاج کرانا چاہیے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی ، عدالت کا نوازشریف کے معاملے پر جو فیصلہ ہوگا حکومت قبول کرے گی، نوازشریف کے علاج پر ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا تھا کہ نوازشریف کا ہم عمر ہوں ،خود بھی علیل اوراسپتال میں زیرعلاج ہوں، نوازشریف جلدی سے باہرجائیں،علاج کرائیں اور واپس آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں