برجیس طاہر

نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلوں نے ملک اور جمہوریت دشمنوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ، برجیس طاہر

شیخوپورہ(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کہ مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیرچوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلوں نے ملک اور جمہوریت دشمنوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن)اعلی عدالتوں اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے. عدالتوں میں ثابت ہو چکا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی طبیعیت ناساز ہے اور ملک کے اعلی ترین میڈیکل بورڈ نے میاں محمدنواز شریف کے بیرون ملک علاج کی رائے دی برجیس طاہرنے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے حوصلے ہمالیہ کی طرح بلند اور طاقتور ہیں.

ہمارے قائد نے کسی نا اہل اور کٹھ پتلی کے سامنے درخواست کے بجائے ملک کی اعلی عدالتوں پر اعتماد کا اظہار کر کے نام نہاد احتسا ب کی گیند خود حکمرانوں کے کورٹ میں پھینک دی ہے. برجیس طاہرنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملکی عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے.

ہماری قیادت ڈیل اور ڈھیل دونوں آپشن ردی کی ٹوکری کی نذر کر چکی ہے. اعلی عدالتی فیصلوں کی روشنی میں قائد کا علاج مکمل ہوگا اور پاکستان مسلم لیگ(ن) ڈنکے کی چوٹ ملکی سیاست کی باگ ڈور سنبھالے گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ہمارا ہر کارکن اپنے قائد میاں نواز شریف اور اپنی بہن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے غیر جمہوری قوتوں کے لائے گئے نا اہل اور نکمے حکمرانوں سے قوم کو نجات مل جائے گی اور پاکستان ایک مرتبہ پھر حقیقی جمہوریت کی طرف سفر کا آغاز کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں