برجیس طاہر

نواز شریف کی رگ رگ میں پاکستان کی سالمیت،ترقی،خو شحالی کا عنصر بھراہے’برجیس طاہر

سانگلہ ہل( عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رگ رگ میں پاکستان کی سالمیت،ترقی،خو شحالی کا عنصر بھراہے،بھارتی خواہش کے برعکس میاں نوازشریف نے آٹھ دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ۔

وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں حلقہ بھرسے آنے والے ورکروں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ 14اگست کے بعد یوم تکبیر 28مئی اپنی اہمیت کا حامل دن ہے ،بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں آٹھ دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ۔بھارتی خواہش تھی کہ پاکستان اور کشمیر کو فلسطین بنایا جائے ،ایٹمی طاقت ہونے کے باعث کسی کی جرات نہیں ہوئی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے،سابق امریکی صدر کلنٹن نے نواز شریف کو فون کر کے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض 5ارب ڈالر دینے کا لالچ دیاجسے نوازشریف نے ٹھکراتے ہوئے تاریخی الفاظ ابسولوٹلی ناٹ کہا ،یہ الفاظ میاں نواز شریف کے تھے جسے کاپی کیاگیا ،نواز شریف نے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان سے بڑھ کر پیسے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ ٹیپو سلطان کے گمنام قول کو اجاگر کیا گیا اور نواز شریف نے کہا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے ،پاکستان کی سالمیت پر ہم کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتے،14اگست کے بعد 28 ئی کا دن اپنی اہمیت کا حامل دن ہے جس کا تمام تر کریڈٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے ۔

مگر میاں نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرکے بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ،صبح کا وزیراعظم شام کا ہائی جیکرٹھہرایا گیا،میاں نواز شریف کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنا چاہتے تھے اس کا سبق بھی سکھایا گیا۔برجیس طاہر نے کہا کہ 2002,،2008اور 2018میں الیکشن نہ لڑنے دیا گیا تین بار کے وزیراعظم کو ایٹمی دھماکوں کا تسلسل رکھنے پر نام نہاد عدلیہ نے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کو ہم کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں،جبکہ میاں نواز شریف کی رگ رگ میں پاکستان کی سالمیت،ترقی،خو شحالی کاعنصرکوٹ کوٹ کر بھراہے۔ قیام پاکستان سے لے کرآج تک کی پاکستان کی ترقی سے نواز شریف کو نکالاجائے تو ملک کھنڈراٹ کا ڈھیر نظر آتا ہے ،میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔