نواز شریف کی حالت

نواز شریف کی حالت قدرے بہتر، پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 میگا یونٹس لگنے سے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار ہوگئی، میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی صحت بہتر قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، 6 رکنی بورڈ سمیت سینئر ڈاکٹر نواز شریف کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ پروفیسر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار ہوگئی، بورڈ کچھ دیر بعد نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا، معائنے کے بعد 6 رکنی بورڈ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا اجلاس میں سابقہ ٹیسٹ رپورٹس نئی ادویات کا جائزہ لے گا، نواز شریف کے مزید ٹیسٹ سے متعلق بھی بورڈ فیصلہ کرے گا، نواز شریف کے علاج کے لئے تین شفٹوں میں 21 ڈاکٹرز نواز شریف کے علاج کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں