سیالکوٹ(عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری محل سے جڑی ہے وہ محل پہنچتے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں، کئی دن سے نوازشریف کی بیماری سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی،لیگی کارکن نواز شریف کی موجودہ صحت کی صورتحال بتانے سے قاصر ہیں، نوازشریف کی نبض پر ہاتھ رکھ کر کوئی سیاستدان ہی بتاسکتا ہے کہ ان کو سیاسی بیماری ہے، نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے، شہبازشریف نے لوٹ پوٹ ہوکر پبلک اکا ونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ لیا اور چپکے سے استعفی بھی دے دیا، حکومت کے سامنے بےروزگاری اور مہنگائی کا چیلنج ہے، عمران خان نے ملک کی معیشت پر مرہم رکھا ہے، تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہو تو بےروزگاروں کی کھیپ نکلے گی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک بھر میںیکساں نظام تعلیم اور یکساں نصاب پر کام رواں دواں ہے، تمام صوبائی حکومتیں بھی عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد کےلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جاب پورٹل قائم کرنے جا رہی ہے اور یہ جاب پورٹل ہر صوبے میں ایمپلا ئمنٹ بیورو بنے گا،ایمپلائمنٹ بیورو ، یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر ضروری بنیادی تعلیم کو فروغ دے گا، موجودہ دور کی تعلیم انڈسٹرئیلائزیشن کے ساتھ بڑھ چکی ہے جبکہ موجودہ حکومت پیپر لیس کی جانب جار ہی ہے اور تمام اداروں میں آٹو میشن کو فروغ ملا رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت ا ی گورننس سسٹم قائم کر رہی ہے ، ای کامرس پالیسی اسی حکومت کی نمبر ون ترجیح ہے، ملک کو چلانے کےلئے اصل اثاثہ ہمارے نوجوان ہیں اور قوم کی بیٹیاں ہیں جبکہ دنیا میں بدلتے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے ، طلباءکو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنا ضروری ہے ،
اس حوالے سے حکومت نیو ٹیک اور ٹیوٹا کو بااختیار اور آزاد بنا رہی ہے اور ایک ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ ملک کے نوجوان دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکیں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو درست جگہ پر استعمال کیا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنا اہم حصہ ہے جبکہ کامیاب نوجوان پروگرام بھی اس کا اہم حصہ ہے، اگر ٹرینیگ اور تجربہ ہم فراہم نہ کر سکیں تو بھی ہم صرف بے روزگاروں کی فوج تیار کرنے والے بن رہے ہیں ، پاکستانی خواتین جو زیادہ حصہ نہیںلےتی ہیں معاشی میدان میں ان کو با اختیار بنانے کےلئے ہنر سکھائیں جائیں گے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنا لوجی سے روشناس کرانا ہو گا، سیالکوٹ میں ابتدا کے طور پر جا ب پورٹل ایپ مرحلہ شروع کیا ہے جہاں سے پورے پاکستان کےلئے مثال بنے گا،معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں صنعتی فروغ کےلئے خواتین کو آگے لانا ہو گا،کاشتکاروں کے حقوق چھینے والے اور ناجائز منافع خور کے خلاف آپریشن کرنے جا رہے ہیں ،
دیہاتی علاقوں کو بھی شہروں کے برابر لانا ہے ، اور وزیراعظم عمران خان کا بھی عزم ہے کہ دیہاتی علاقوں میں خواتین سمیت سب کو بااختیار بنا یا جائے، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کے نواز شریف کی صحت میں تبصرے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ حقائق بولتے ہیں اور حقائق کبھی چھپتے نہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف آستین چڑھا چڑھا کر کرایہ کرایہ ، گاﺅں گاﺅ ں ایک ہی گرد ان ہنتے دکھائی دیتے کہ پاکستان کے اند ر اور اس عوام کے اندر رہتے ہوئے ووٹ کو عزت دوں گا ار میرا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے لیکن سب نے دیکھا کہ جیتے ہوئے جاتی امراءکا محل انہیں دستیاب تھا اور اب ایون فلیڈ کا محل دستیاب ہے جہاں مشکل کے چند دن آئے ظل سبحانی ، شہنشاہ اعظم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ان کا دل ہشاش بشاش اور خوشگوارچہرہ بتا رہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترجمانوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے ،بلڈپریشر زیادہ کم ، گردے میں سوزش آگئی ،پاﺅں سوجھ گئے ، وارم آگیا اور یہ سب کچھ دن رات میڈیا کی سیکرینز پر تھی اور اب ترجمانوں کی آہ وبکا سن رہے تھے،اور بار بار کہہ رہے تھے کہ میاں صاحب کی صحت کو شدید خطرات درپیش ہیں اور ایک میڈیا سیکرین تو خصوصی طور پر ان کی سانسیں گن رہی تھی کہ میا ں نواز شریف دن میں کتنی بار سانس میں ہے ،میاںنواز شریف کو گئے 5روز ہو گئے ہیں لیکن لیگی ترجمان ان کی صحت کی موجودہ صورتحال بتانے سے قاصر ہیں ، عوام اور میڈیا کئی دنوں سے ان کی صحت کے بارے میں نڈھال ان کو بھی خبریں فراہم کریں جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر میاں صاحب کی محل سے نکلتے وقت او ر کسی ڈاکٹر سے ملاقات کی تصویر شیئر کردیتے ہیں لیکن وہاں کے ڈاکٹر کی پراسرار سیاسی بیماری پر رپورٹ نہیں جاری کی جاتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کی بیماری کہاں ہے اور اس سے جڑا مفاد کیا ہے ، پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مجرم کی ضمانت سہولت اور عدالتوں کو کسیز میں مطلوبہ شخص سے ہوتی ہے اور یہ ایک سوالیہ نشان ہے ، بچوں کی زمین لوٹ پوٹ ہو کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لیا اور چپکے سے چھوڑ گئے ، عوام ان سب کی اصلیت جان گئی ہے۔