ہمایوں اخترخان

نواز شریف کو صرف یہ پریشانی لا حق ہے حکومت ،فوج ملک وقوم کی بہتری کیلئے ایک پیج پر کیوں ہیں’ہمایوں اخترخان

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ جس مرضی پلیٹ فارم سے سروے کرالیاجائے اپنی قربانیوںکی وجہ سے پاک فوج آج بھی ملک کامقبول ترین ادارہ ہے،ہم نواز شریف کی طرح فوج سے لڑتے نہیںبلکہ ملک کے بہترین مفاد میں ایک اسٹیک ہولڈر کے طورپر اس سے مشورہ کرتے ہیں ، 30لاکھ ٹن گندم اور3لاکھ ٹن چینی کی درآمدسے عارضی قلت اورمہنگائی پر قابو پانے میںمدد ملے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں حلقہ این اے131 کے سینئر اکابرین اورمتحرک کارکنوںکے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اورحلقے کے مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اگر آج کسی بھی جماعت کی سیاست ہے تو وہ ملک کی سلامتی کی وجہ سے ہے اور اس کی ذمہ داری پاک فوج نبھا رہی ہے ،مسلم لیگ(ن) سیاست کرے.

لیکن ایک ادارے کے سربراہ کا نام لے کرمنفی بیان بازی کرنے سے بھارت میں جشن منایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ اور داخلہ معاملات میں فوج ایک اہم اسٹیک ہولڈرہے کیااس بنیاد اس سے مشاورت نہیں ہونی چاہیے، نواز شریف کو صرف یہ پریشانی لا حق ہے جمہوری حکومت اور پاک فوج ملک وقوم کی بہتری کیلئے ایک پیج پر کیوں ہیں ،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم فوج سے لڑتے نہیں ،نواز شریف کی جانب سے ہر طرح کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لینے کی خواہش سے ان کے اداروں کے ساتھ مسائل پیدا رہے ہیں۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں ملک میں مہنگائی ہے اور عوام اس کی وجوہات سے آگاہ ہیں ۔وزیراعظم عمران خان دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور انشا اللہ بہت جلدمہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں