پشاور (عکس آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں نواز شریف کی پریشانی عیاں تھی، نواز شریف عوامی فیصلے کا احترام کریں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف تسلیم کرلیں کہ انہیں عوام نے مسترد کردیا ہے، جمہوریت کے دشمن بدترین دھاندلی کر رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن میں اتارا گیا، ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہورہی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان میں ہمیں اکثریت ملی ہے۔