لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو سرخرو کیا، نواز شریف کے کارنامے صرف ایٹمی دھماکے تک ہی محدو دنہیں ، مسلم لیگ ن نے بجلی کے منصوبے شروع کئے ، پاکستان نے جتنی ترقی کی کریڈٹ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے کہا کہ 1970 کے بعد مشکل ترین وقت ایٹمی دھماکے کرنے کے وقت تھا، نواز شریف کیلئے بہت آسان تھا کہ وہ ایک فون کال پر ڈھیر ہو جاتے ، مگر انہوں نے کہا کہ میرے ملک کی عزت ایٹمی دھماکے کرنے میں ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کارنامے صرف ایٹمی دھماکے تک ہی محدو دنہیں ، مسلم لیگ ن نے بجلی کے منصوبے شروع کئے ، پاکستان نے جتنی ترقی کی کریڈٹ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو جاتا ہے، وہ وقت یاد رکھنا چاہئے جب ملک میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، ن لیگ جب بھی آئی اس نے ملک میں ڈیلیور کیامگر آج ہمارے لوگوں کوگرفتار کیا جا رہا ہے اور سیاسی مقدمات بنائے جا رہے ہیں ، ہمارے رکن میاں نوید کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ بد تمیزی پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کیوں نہ ہوئی۔