شاہد خاقان عباسی

نواز شریف اور ن لیگ کی سیاست سے متفق نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد (عکس آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جس سیاست کا چنا کیا اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر ن لیگ نواز شریف کی سیاست سے متفق نہیں ہوں۔ نواز شریف کی مہربانی ہے کہ انہوں نے نام لیا، ان کے ساتھ 35 سال کا ذاتی تعلق آج بھی موجود ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف وضع دار آدمی ہیں، ان سے تعلق رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک لانے والے چاہیں گے حکومت چلے گی۔ کسی کے لیے ماحول بنانے کے حق میں نہیں ہوں، عوام کی رائے کے حق میں ہوں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی فیصلے سازی نہ کرنے سے انرجی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوا کیونکہ قدرتی گیس نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے گاں میں لوگ سلینڈر استعمال کرتے ہیں جو کہ سات ہزار فی ایم یم بی ٹی یو ہے۔ شہری علاقوں 150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرتے ہیں۔ شاہد خاقان نے مزید کہا کہ میں نے تجویز دی تھی کہ ٹینکرز کو پیسے ادا کرکے بند کرتے ہیں اور پائپ لائن استعمال کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں پٹرولیم سیکٹر ڈی ریگولٹ ہوتا ہے، پاکستان میں بھی پٹرولیم سیکٹر ڈی ریگولٹ ہونا چاہیے۔