وزیر صحت پنجاب

نوازشریف کی مکمل میڈیکل رپورٹس آنے پر ہی حکومت کوئی فیصلہ کرے گی، وزیر صحت پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی مکمل میڈیکل رپورٹس آنے پر ہی حکومت کوئی فیصلہ کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس نواز شریف کی مکمل میڈیکل رپورٹ آئے گی تو حکومت کوئی ردعمل دے گی اور مکمل میڈیکل رپورٹس آنے پر ہی حکومت کوئی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں ہی باہرجانے کی اجازت دی، ان کو علاج کے لیے 8 ہفتوں کی ضمانت دی گئی تھی، ان کو گئے 16 ہفتے ہوچکے لیکن وہ ایک دن بھی اسپتال میں نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں