اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پی ایس ایل کے انعقادکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے سے امن بحال ہونے سے کھیل کے میدان بھی آباد ہوئے۔
انہوںنے کہاکہ مقامی کرکٹ کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کا ثمرآج ملک وقوم کو مل رہا ہے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے عالمی معیار کے بہترین کھیلوں کے میدان بنائے اورجدید سہولیات مہیا کیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل اور اس میں غیر ملکی کرکٹرز کی حفاظت کے بھرپور اقدامات کئے جائیں ،امید ہے پی ایس ایل میں شامل ٹیمیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔