لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے گوجرانوالہ جلسے پر حکومتی وزراءکے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی وزیراعظم نوازشریف کی تقریر ایمپائر کی انگلیوں پر ناچنے والی کٹھ پتلیوں کو سمجھ نہیں آئے گی ،یہ تین بار کے منتخب وزیراعظم کی تقریر تھی جس نے تلخ تاریخی حقائق قوم کے سامنے رکھے ،ووٹ چوری آئین کی خلاف ورزی ، عوام سے غدار ی ہے ،
عمران نیازی سمیت سلیکٹڈ ٹولے نے چھپ کر نوازشریف کی پوری تقریر سنی،محافظ آئین نوازشریف کے سوالات کا جواب دینے کی بزدل ٹولے میں ہمت نہیں ،فارن فنڈنگ کیس ،23 خفیہ اکاونٹس کی شفاف تحقیقات ہوں تو پابندی پی ٹی آئی پر لگے گی ،سلیکٹڈ نیازی کرائے کے ترجمانوں سمیت نوازشریف کی تقریر سنے اور سبق حاصل کرے ،
انہوں نے کہا کہ ایمپائر انگلی، انگھوٹھی اور اشاروں پر چلتی حکومت بائیس کروڑ عوام کو حساب دینے کے لئے تیار ہوجائے ،گوجرانوالہ شوکو فلاپ کہنے والے جان چکے ہیں کہ وہ فلاپ ہوچکے ہیں