اسلام آباد(عکس آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف نے واپسی کا کہہ دیا تو حکومت کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے،مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے،،
اپوزیشن کوذمے دارہوناچاہیے اس لئے بلاول کے بیان کا جواب نہیں دیا،ذاتی رائے ہے کہ حکومت کوآئندہ بجٹ بنانے کا موقع دیا جائے،عمران خان نیب قانون میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے،سارے مافیا وزیراعظم کی چھتری تلے بیٹھے ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ جج کے فیصلے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی کہ نیب نے اگلے دن بلا لیا،کاش نیب کی یہ پھرتیاں آٹا چینی مافیا کے خلاف ہوتیں،نیب قانون میں ترمیم نہ کرنے کی ذمے داری کسی حد تک ہم پرہے،
عمران خان نیب قانون میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے، سارے مافیا وزیراعظم کی چھتری تلے بیٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہنوازشریف نے واپسی کا کہہ دیا تو حکومت کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے،مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے،آئندہ الیکشن میں عوام نوازشریف کو جھولیاں بھر کے ووٹ دیں گے،احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھارہا ہے،حکمرانی کے کورونا وائرس کا واحد علاج فوری صاف شفاف الیکشن ہے، پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھیں گے،
اپوزیشن کوذمے دارہوناچاہیے اس لئے بلاول کے بیان کا جواب نہیں دیا،عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں کلین کیوں نہیں بنتے؟ذاتی رائے ہے کہ حکومت کو آئندہ بجٹ بنانے کا موقع دیا جائے۔