نمونیہ

نمونیہ کے وار جاری، مزید ایک بچہ جاں بحق،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

لاہور ( عکس آن لائن) خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 490 کیس رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 1بچے جاں بحق ہوگیا،لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 134کیسز رپورٹ ہوئے تاہم لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا۔

لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 6324جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 29299سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں سال سے ابتک لاہور میں 63بچے جاں حق جبکہ پنجاب میں 393بچے نمونیہ سے جاں بحق ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں