نیویارک (عکس آن لائن) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، ڈبلیو ایچ او، کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والے نمونیا کی حالیہ وبا فی الحال بین الاقوامی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا معاملہ نہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ چین میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ان میں سے زیادہ تر کا تعلق چین کے وسطی شہر وْوہان سے ہے۔جاپان، امریکہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی وائرس سے متاثرہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ صورتحال ایسی نہیں کہ اسے عالمی صحت عامہ کے لئے خطرہ قرار دیا جائے۔