افتخار ٹھاکر

نفرت کا خاتمہ محبت اور اخلاق کے ذریعے ہی ممکن ،یہ خوبیاں ہمارے دین اسلام میں موجود ہیں‘ افتخار ٹھاکر

لاہور(عکس آن لائن)سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ دنیا میں نفرت کا خاتمہ محبت اور اخلاق کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے اور یہ خوبیاں ہمارے دین اسلام میں موجود ہیں، دنیا ہماری اس خوبی کو کمزوری سمجھتی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دنیا بھر میں صرف مسلمان مظالم کا شکار ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں ہی دہشتگرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے ۔ امت مسلمہ نے اگر دنیا میں سر اٹھا کر چلنا ہے تو تمام مسلمان ممالک کو مضبوط اتحاد کامظاہرہ کرنا ہوگا بصورت دیگر تنہا ہونے کی وجہ سے دشمن اپنے مقاصد حاصل کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی گیا ہوں مسلمان اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ امن کے سفیر کا کردار ادا کیا ہے اور اسلام اور پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں