اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہسپتال میں زیرعلاج معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کی اور خریت دریافت کی ۔ جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کیلئے مقامی ہسپتال پہنچے ۔وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سے انکی خیریت دریافت کی ،نعیم الحق کینسر کے عارضہ کے سبب مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ،پارٹی کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ نعیم الحق کا شمار تحریک انصاف کے بانی رہنماو¿ں میں ہوتا ہے ،وزیر خارجہ نے نعیم الحق کی جلد صحت یابی کےلئے دعا خصوصی کی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ دہلی خواہش ہے کہ نعیم الحق جلد رو بہ صحت ہو کر پھر سے اسی آب و تاب کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔