نسیم شاہ

نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے

کراچی ( عکس آن لائن)نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر حاصل کیا۔

نسیم شاہ نے ابتدائی 4 ون ڈے میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے 4 ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں۔پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میں 12 شکار کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں