وہاب ریاض

نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے: وہاب ریاض

لاہور (عکس آن لائن)مشیر کھیل پنجاب اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے۔مقامی اسکول کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ سے ملاقات کی ہے، ان کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ شان مسعود ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمر ہیں، انہیں پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے، کیمپ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز اور ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ امید ہے کہ 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیں گے۔وہاب ریاض نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں