نئی دہلی(عکس آن لائن) بھارتی اپوریشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر معیشت کو تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے اور ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ۔راہول گاندھی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ ٹویٹ کیا اور کہا کہ پیارے نوجوانو، مودی اور شاہ نے آپ کا مستقبل تبا ہ کر دیا ہے،
معیشت کو ہونے والے نقصان اور روزگارکی قلت پر وہ آپ کے غصے کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت کو تقسیم کر رہے ہیں اور پس پردہ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نوجوانوں کے سوالات کا جواب نہیں ہے اس لئے تو وہ تقسیم کرنے کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔