عائزہ اعوان

نرمی ،مضبوطی کے مجموعے میںبہت کم لوگوں کو مہارت حاصل ہوتی ہے’ عائزہ اعوان

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ عائزہ اعوان نے کہا ہے کہ نرمی اور مضبوطی کا مجموعہ ہونا ایسی چیز ہے جس میں بہت کم لوگوں کو مہارت حاصل ہوتی ہے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جس انسان کے اندر نرمی ہوتی ہے اس کے دل میں عاجزی بھی جگہ بنا لیتی ہے جو سب سے پسندیدہ عمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو مضبوط ہونا چاہیے اسے اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات سے لڑنے کا ہنر آنا چاہیے ۔ مضبوط انسان ہی زندگی میں کامیاب ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں