اسلام آباد (عکس آن لائن) ہدایت کار ندیم بیگ نے کورونا وائرس پر خصوصی ڈرامہ’’دستک نہ دو‘‘ بنانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک این جی او کی مہم کے لیے یہ ڈرامہ بنا رہے ہیں جس کا مقصد لوگوں میں کورونا وائرس بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی کاسٹ میں عدنان صدیقی، صباء حمید،ارجمند رحیم اور دو چائلڈ سٹار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی عکس بندی کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا ہے، یہ ڈرامہ مختلف ٹی وی چینلز کے علاوہ آن لائن بھی پیش کیاجائے گا