ندا ڈار

ندا ڈارجنوبی افریقہ کے خلاف کم بیک کے لیے پرعزم

ڈربن(عکس آن لائن)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آلراؤنڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ ڈیانا بیگ کی اننگز سے ٹیم کواعتماد ملا ، حالات کچھ بھی ہوں ہم کسی بھی مشکل صورتحال سے باؤنس بیک کرسکتے ہیں۔تفصیلات یک مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ سنسنی سے بھرپور رہا، جہاں میزبان ٹیم نے میچ کی آخری گیند پر فتح حاصل کی۔پاکستان کی کپتان جویریہ خان نیٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیانا بیگ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 200 رنز ہی بناسکی۔ میچ میں ایک موقع ایسا بھی آیا کہ جب 78 اسکور پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں مگرپھر ندا ڈار کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے 13 رنز درکار تھے۔ندا ڈار نے پہلے باؤلنگ میں 35 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور پھر 3 چوکوں کی مدد سے میچ میں سب سے زیادہ 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔چونتیس سالہ بیٹر پرعزم ہیں پاکستان ہفتے کو حریف ٹیم کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائیٹ بیک کرے گا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آلراؤنڈر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ سنسنی خیز رہا، جہاں خواتین کھلاڑیوں کے حوصلیبلند تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کی بریک کے باوجود ویمنز کرکٹ ٹیم نیاپنے پہلیہی میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا،یہ پاکستان کے پاس سیریز میں0ـ1 کی برتری حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع تھا تاہم آئندہ میچز کے لیے ہمیں پہلے میچ میں کی گئی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرنا ہوگی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے نویں وکٹ کے لیے پاکستان کی سب سے بہترین ، 60 رنز کی،پارٹنرشپ قائم کی۔آلراؤنڈر نے کہا کہ ہم نے فائیٹنگ اسپرٹ اختیار کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، کریز پر کھڑے ہم یہی بات کررہی تھیں کہ یہ میچ ہاتھ سے نہیں جانے دینا۔انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ ہم نے اکٹھے بیٹنگ نہیں کی تھی، اس کے باوجودڈیانا بیگ نیشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،اس پارٹنرشپ سے ہماری ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں