فردوس عاشق اعوان

ناکام سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے،اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے،اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے،عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں اور سیاسی نقب زنی لگانے کی کوشش میں ہیں چیئر مین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے،

کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے،جب تک وہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا،وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کردیا ہے،بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں