لاہور(آئی این پی) معروف ماڈل،اداکارہ وپرفارمربیا خان نے کہا ہے کہ نان پروفیشنل اورنام نہادڈائریکٹرکے ساتھ کام کرکے بہت بڑی غلطی کی،اب یہ غلطی دوبارہ نہیں دہراﺅں گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اس ڈائریکٹرکا نام لے کر اس کو پبلسٹی نہیں دینا چاہتی جس کی فلم”کھیڈمقدراںدی”بری طرح فلاپ ہوئی اور جس کے پہلے شومیں صرف 30لوگ ہی فلم دیکھنے کے لئے آئے تھے،بیا خان نے کہا کہ میں ان دنوں متعددپروجیکٹس میں مصروف ہوں جن کی شوٹنگزمحرم الحرام کے احترام میں ملتوی کی گئی ہیں،محرم الحرام کے بعد دوبارہ سے شوٹنگزکا آغازکردیا جائے گا،بیا خان نے مزیدکہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی کہ میں نے ایک ایسے نان پروفیشنل ڈائریکٹرکے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری جسے فلم ڈائریکشن کی الف ب ج تک معلوم نہیں،آئندہ سے محتاط ہوکر صرف پروفیشنل ڈائریکٹرزکے ساتھ ہی پروجیکٹس میں کام کروں گی۔