اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نامنہاد سروے پٹی ہوئی کمپنی کی میڈیا مارکیٹنگ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ نامنہاد سروے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے دھوکا دینے کا ایک حربہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام میں مقبول کوئی لیڈر دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے منتیں نہیں کرتا ۔ انہوںنے کہاکہ صرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی منشور کے ساتھ عوام کے درمیان ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ فیصل آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کامیاب جلسہ ھواوں کا رخ بتا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جنگ غریب ‘بیروزگاری مہنگائی کے خلاف ہے ۔