زارا اکبر

نام نہاد اداکارائیں فن کی بجائے بد معاشوں اور غنڈوںں کے بل بوتے پر تھیٹروں پر راج کرتی ہیں’ زارا اکبر

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ ایسی نام نہاد اداکارائیں بھی ہیں جو اپنے فن کی بجائے بد معاشوں اور غنڈوںں کے بل بوتے پر تھیٹروں پر راج کرتی ہیںاور ان کی وجہ سے ہی حقیقی فنکاروں کو بھی معاشرے میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ۔ایک انٹر ویو میں زارا اکبر نے کہا کہ یہ نام نہاد اداکارائیں فن کے لفظ سے بھی آشنا نہیں ہوتیں اور صرف غنڈہ عناصر کے بل بوتے پر دولت اور شہرت کے حصول کے لئے تھیٹر کا رخ کرتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی فنکار وہی ہے جو اپنے کام سے کام رکھتا ہے ۔ میرے سمیت کئی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا ہے اور کسی سے کوئی تعلق نہیں رکھا بلکہ عزت و احترام سے وقت گزارا ہے ۔ جو اداکارائیں جرائم پیشہ عناصر کے چنگل میں آجاتی ہیںوہ چا کر بھی ان سے پیچھا نہیں چھڑوا سکتیں اس لئے ایسے عناصر کی بجائے اپنی محنت کے بل بوتے پر نام پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں