رانا ثناء اللہ

نالائق اور نااہل ٹولہ نے ملک کی سیاسی اخلاقیات کو تباہ کردیا ‘رانا ثناء اللہ

ڈسکہ( عکس آن لائن)صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل ٹولہ نے ملک کی سیاسی اخلاقیات کو تباہ کردیا ہے اس کے پاس اپنے مخالفین سے انتقام لینے کے سوا کوئی کام نہیں اڑھائی سالوں میں حکومت ایک پراجیکٹ مکمل نہیں کرسکی یہ حکومت نیب کے چیئرمین کو بلیک میل کرکے اپوزیشن کیخلاف جھوٹے کیس دائر کئے جارہے ہیں اینٹی کرپشن کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی دس مرلہ جگہ بھی نظرآجاتی ہے اور جہانگیر ترین کی ہزاروں ایکڑ انہیں نظر نہیں آتی ان خیالات کااظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر محمدافضل منشاء سے دوران ملاقات کیا رانا ثناء اللہ نے مزید کہاکہ حلقہ این اے 75ڈسکہ میں الیکشن آیاتو انہیں یاد آگیا کہ ارمغان سبحانی کے پاس آمدن سے زائد اثاثے ہیں انتظامیہ نااہل ٹولہ کے غلام نہ بنے ان کو تنخوا ہ سرکاری خزانہ سے ملتی ہے انتظامیہ ریاست کا غلام بنے حکومت کا غلام نہ بنے حلقہ این اے 75ڈسکہ میں پوری انتظامیہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کیا اب لوگوں کو بیوقوف بنانے کیلئے سرکاری نوکریاں دینے کا جھانسہ دے رہے ہیں مرحوم ایم این اے سید افتخارالحسن شاہ میاں نوازشریف کے وفادار ساتھی تھے سیدہ نوشین افتخار کی کامیابی نااہل ٹولہ کیخلاف کامیابی ہے یہ ایک حلقہ نہیں بلکہ یہ بیانیہ کا الیکشن ہورہا ہے جو میاں محمدنوازشریف کا بیانیہ ہے ووٹ کو عزت دو لوگوں کے فیصلوں کو تسلیم کرو اس الیکشن کی بڑی اہمیت ہے عوام اس الیکشن میں بھرپورطریقے سے ظلم و زیادتی اور مہنگائی کیخلاف ووٹ کی پرچی سے اعلان کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں