جام عبدالکریم

ناظم جوکھیو قتل کیس ،پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی ضمانت منظور

کراچی(نمائندہ عکس ) سندھ ہائیکورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی ضمانت منظور کرلی۔

رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور درخواست میں مقف اختیار کیا تھا کہ بیرون ملک سے واپس آگیا ہوں، الزامات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں لہذا ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت عالیہ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض جام عبدالکریم کی ضمانت منظور کی ہے۔ عدالت نے جام عبدالکریم کی ضمانت 11 اپریل تک منظور کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں