اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ناروے میں قرآن کریم کے بیحرمتی کا واقعہ انتہاءافسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کے نام پر مذاہب اور مقدسات کی بے حرمتی قابل مذمت ہے اس قسم کی مذمومانہ اقدام سے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے بحیثیت مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں
مذہب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے وزیر مذہبی امورکا کہناتھا کہ قرآن کریم اللہ تعالی کے طرف سے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل وحی اور رہتی دنیا تک صحیفہ رشد و ھدایت ہے انہوں نے کہاکہ اسطرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے اور مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئےوفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ناروے حکومت کو اہلیان پاکستان کا غم و غصہ اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔