نارووال

نارووال میں سابق صدر ڈسڑکٹ بار رانا شاہد نور نامعلوم افرد کی فائرنگ سے جاں بحق

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن)سابق صدر ڈسڑکٹ بار نارووال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاںبحق،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر تحیقات کا آغاز کردیا،قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،

تفصیل کے مطابق نارووال میں سابق صدر ڈسڑکٹ بار رانا شاہد نور نامعلوم افرد کی فائرنگ سے جاںبحق،پولیس ذرائع کے مطابق رانا شاہد نور اپنی رہائش گاہ محلہ خواجگان سے کار میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ تعاقب لگائے ہوے نامعلوم موٹرسائیکل سوارافراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری طور پر زخمی ہونے والے رانا شاہد نور کوتشویشناک صورت حال کے پیش نظر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اپستال منتقل کیا لیکن وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوےاپستال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے

واقع کی اطلاع ہر سٹی پولیس کی بڑی نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحیقات کاآ غاز کردیا،واضع رہے نواحی گاوں لالہ کے رہائشی شاہد نور ایڈووکٹ عارضی طور پر نارووال میں رہائش پذیر تھے اوردرینہ دشمنی کی بنا پر انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گاٹ اتار دیا،ڈسڑکٹ بار نارووال نے آج سے ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں