نارووال(عکس آن لائن)نارووال میں شکرگڑھ روڈ پر تیز رفتار ٹیوٹا بس دھند کے باعث درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ہونے والے اس حادثے میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے حادثہ کے زخمیوں کو ڈسڑ کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
کرتارپور کے قریب ہونے والے اس حادثے کی وجہ دھند قرار دی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس شکرگڑھ سے لاہور جارہی تھی۔ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی جبکہ دیگرزخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتا ل سے ڈسچارج کردیا گیا ۔