وزیر اعلی شکایت سیل

نارووال:چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل چوہدری منیر حسین چاہل کا سی ای او ہیلتھ سے خصوصی ملاقات

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن)چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل چوہدری منیر حسین چاہل کا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حافظ محمد خالد سے خصوصی ملاقات ،چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ دفتر شکایت سیل میں لوگوں کی طرف سے محکمہ صحت کے خلاف آنے والی درخواستوں کو فوری طور پر نپٹانے کے لیے مناسب اور فوری اقدامات عمل میں لائیں تاکہ سائیلان کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔

چیئرمین شکایت سیل چوہدری منیر حسین نے اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نارووال کو رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ احمد میں آوارہ مویشیوں کی آمدورفت پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ آر ایچ سی میں مکمل صفائی ستھرائی کوبہتر بنانے کی طرف بھی توجہ دلائی جس پر سی ای او ہیلتھ نے انہیں فوری طور متعلقہ مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،

اپنا تبصرہ بھیجیں