نارنگ منڈی سانحہ

ناروال: احسن اقبال نارنگ منڈی سانحہ میں موضع ڈیریانوالہ کے ایک ہی خاندان کے9 جان بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت

نارووال( نمائندہ عکس آن لائن) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال چوہدری ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ کے ہمراہ نارنگ منڈی سانحہ میں موضع ڈیریانوالہ کے ایک ہی خاندان کے9 جان بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے گئے

اس موقع پر انہوں نے منظور احمد اور میاں شاھد سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین کی ہماری حکومت نے اس روڈ کو ڈبل کرنے کی منظوری دی تھی موجودہ حکومت نے تمام منصوبے روک دئیے ہوئے ہیں نیو لاہور روڈ اگر ڈبل بن جاتا تو ایسے حادثات کی روک تھام ہوسکتی تھی حکومت کو چاہیے کہ وہ لواحقین کی امداد بھی کرے احسن اقبال نے کہا کہ13دسمبر کا لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسے میں عوام ریکارڈ شرکت کریں گے کوئی گرفتاری جلسے کو روک نہیں سکتی نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے اسی حکومت نے بھیجا ہے لاہور پی ڈی ایم کا جلسہ ریفرنڈم ثابت ہو گا کسی قسم کی گرفتاری ہتھکنڈے لاہور جلسے کو روک نہیں سکتے لاہور جلسہ ریکارڈ جلسہ عوام کی آواز بنےگا عمران نیازی نامنظور ہے عوام نواز شریف کی قیادت مانگتے ہیں یہ حکومت عوام پر مہنگائی بیروزگاری تباہی کا سبب بنی ہے

اب وقت آ گیا ہے اس حکومت کو گھر واپس بھیجا جائے ہماری حکومت کو دھاندلی کے ذریعہ محروم کیا گیا حکومت جس دن سے آئی ہے ہر منصوبہ کو برباد کر رہی ہے جسے وسیم اکرم پلس کہتا تھا ناہلی میں پلس ہے یہ نااہل پلس نا لائق پلس حکومت پاکستان کو اجاڑ رہی ہے پی ڈی ایم کی تحریک پاکستان کو دوبارہ حاصل کرے گی نئے الیکشن ہونگے عدالت اور حکومت نے بیرون ملک ڈاکٹروں کی رپورٹ ساتھ جانے کی اجازت دی تھی نوازشریف کے ڈاکٹر فٹنس سرٹیفکیٹ دے گے تب واپس آئیں گے نواز شریف لندن میں علاج وہ عدالت کے فیصلے روشنی میں علاج کرا رہے ہیں حکومت اگر مفرور قرار دیتی ہے تو پہلے جنرل مشرف کو واپس لا کر دکھائے اگر مشرف کو واپس نہیں لا سکتے تو حکومت کو کوئی حق نہیں ہے نواز شریف کو مفرور قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں